پی پی 84 میں شکست، تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم  کی ٹاسک فورس کے چیئرمین گل اصغر بگھور پر سوالات اٹھادئیے

پی پی 84 میں شکست، تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم  کی ٹاسک فورس کے ...
پی پی 84 میں شکست، تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم  کی ٹاسک فورس کے چیئرمین گل اصغر بگھور پر سوالات اٹھادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی گل اصغر خان بگھور کو ٹھہرادیا۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گل اصغر خان بگھور وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے قیمتی نوادرات کے چیئرمین ہیں۔پارٹی کی جانب سے ان کو پہلے ٹکٹ دیا گیا جو کہ بعد میں معظم علی خان کو دیدیا گیا جس پر گل اصغر بگھور نے کھلے عام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی سپورٹ کی جس کے باعث پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گل اصغر بگھور سپورٹ کے بعد جب رزلٹ سامنے آئے تو انہوں نے خوشی سے اپنی یونین کونسل کے رزلٹ بھی شئیر کئیے جس میں تحریک انصاف کو شکست ہوئی تھی ۔ مکمل رزلٹ سامنے آنے کے بعد گل اصغر خان بگھور کی جشن منانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

مزید :

قومی -