اٹلی میں پولیس افسر کو قتل کر نے کے جرم میں دو امریکی باشندوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی 

اٹلی میں پولیس افسر کو قتل کر نے کے جرم میں دو امریکی باشندوں کو عمر قید کی ...
اٹلی میں پولیس افسر کو قتل کر نے کے جرم میں دو امریکی باشندوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلان (سید وجاہت بخاری) روم کی ایک عدالت نے بدھ کے روز جولائی 2019 میں کارابینیری پولیس افسر ماریو کرسییلو ریگا کے قتل کے الزام میں دو امریکی افراد فنیگن لی ایلڈر اور گیبریل نٹیل ہجوراتھ کو عمر قید کی سزا سنائی دی ہے۔35 سالہ کرسییلو ریگا ، جو حال ہی میں اپنے ہنی مون سے واپس آیا تھا خوش مزاج کردار کا مالک تھا۔اسے ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی پر اپنے کام کے لئے ہیرو سمجھا جاتا تھا۔سریسیلو ریگا کی بیوہ ، روزا ماریا ایسیلیو ، سزا سننے کے بعد رو پڑیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل اور تکلیف دہ آزمائش سے بھرا وقت تھا،اس سزاسے ماریو میرے پاس واپس نہیں آئے گا۔اس کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں ایک ساتھ ہماری زندگی واپس نہیں دے سکے گالیکن آج انصاف کی بنیاد رکھی گئی ہے۔