ایف بی آر کا بڑا فیصلہ ، سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز اور ریٹرنزجمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو(ایف بی آر) نے عید الفطر کی تعطیلات کے باعث سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز اور ریٹرنزجمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر کی جانب سےجاری ہونےوالےنوٹی فکیشن کےمطابق اپریل کےلیے سیلز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع عید الفطر کی تعطیلات کے باعث کی گئی ہے۔اپریل کے لیے سیلزاور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کی تاریخ 15مئی سے بڑھا کر 18مئی کردی گئی ہے جبکہ اپریل کے لیے ہی سیلز اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ 18مئی سے بڑھا کر 21مئی کردی گئی ہے ۔ایف بی آر نے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام سٹیک ہولڈرز کو ارسال کردی ہے۔