وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وکیلوں پر نوٹوں کی برسات ،رہائشی سہولتیں اور ہیلتھ کارڈ دینے کا بھی اعلان کردیا 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وکیلوں پر نوٹوں کی برسات ،رہائشی سہولتیں اور ہیلتھ ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وکیلوں پر نوٹوں کی برسات ،رہائشی سہولتیں اور ہیلتھ کارڈ دینے کا بھی اعلان کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی جانب سے صوبے کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے احسن اقدام،لاہور ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ باراورتحصیل بارایسوسی ایشنز کو گرانٹ اِن ایڈکےچیک دیئے،وزیر اعلیٰ آفس میں بارایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دینے کی تقریب منعقد ہوئی،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، سیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نےمجموعی طورپرتین کروڑ 20 لاکھ روپےکےچیک بارایسوسی ایشنز کےعہدیداران کو دیئے ،بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے گرانٹ ان ایڈ پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا، وکلاء عہدےداران نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ہمیشہ وکلاءکے مسائل کے حل کو مقدم جانا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا مدثر مگیانہ کو گرانٹ ان ایڈ کا 50 لاکھ روپے کا چیک دیا جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ملک سروداحمد کو 40 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر خالد حسین قریشی کو30 لاکھ روپے،تحصیل بار ایسوسی ایشن ڈسکہ کے صدر شہزاد صادق چیمہ کو 10 لاکھ روپے،تحصیل بار ایسوسی ایشن پسرورکے صدررانا عرفان علی کو 10 لاکھ روپے اور تحصیل بار ایسوسی ایشن سمبڑیال کے صدر محمد عمران چیمہ کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر حاجی اختر رسول کو 30 لاکھ روپے، تحصیل بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے صدراعجاز احمد کو10 لاکھ روپے، تحصیل بار ایسوسی ایشن کمالیہ کے صدررائے عادل کامران کو 10 لاکھ روپے اور تحصیل بار ایسوسی ایشن پیر محل کے صدرجمیل احمد وینس کو10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلی عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدرمحمد اختر عباسی کو40 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سیکرٹری اسامہ بہادر خان کو 50 لاکھ روپے، تحصیل بار ایسوسی ایشن جلالپور پیروالا کے صدرعبداللہ رزاق کو10 لاکھ روپے اور تحصیل بار ایسوسی ایشن شجاع آباد کے صدررانا محمد یوسف نون کو10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وکلاءبرادری کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے،وکلاءبرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،ماضی کی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل کو یکسر فراموش کئے رکھا،سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا،تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے،وکلاءبرادری کو بھی ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں گے،صوبہ بھر کے وکلاءکے لئے دیگر سہولتیں بھی فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز شہروں سے آنے والے وکلاءکی سہولت کےلئے لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ قیام گاہ بنائی جائے گی، وکلاءٹاور کے لئے موزوں جگہ کا انتخاب کر کے جلد کارروائی شروع کی جائے گی،وکلاءبرادری کی رہائش کی سہولتوں کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، وکلاءبرادری کو ہیلتھ کارڈ بھی دیئے جائیں گے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -