یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کے خلاف قرار داد ،مولانا عبدالغفورحیدری نے دبنگ اعلان کردیا 

یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کے خلاف قرار داد ،مولانا عبدالغفورحیدری نے دبنگ ...
یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کے خلاف قرار داد ،مولانا عبدالغفورحیدری نے دبنگ اعلان کردیا 

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماءاسلام (جے یوآئی)ف نے یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد کو وطن عزیز کی دینی اور ملکی خود مختاری پرحملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دینی اور ملکی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورجےیو آئی کےمر کزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے قرار داد کو عاشقان مصطفیﷺ کے جذبات کو مجروح کر نے کا اقدام قرار دیتے ہوئے جمعہ کےاجتماعات میں اس گہری سازش کےخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کر نے کا اعلان کیا اور علماء و خطبا  سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے اجتماعا ت میں یورپ کی دین اسلام اور وطن عزیز کے خلاف سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کی قیادت ایسی تمام سازشوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، حکومت اس حساس معاملے پر کم از کم سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور پوری قوم کی طرف سے دوٹوک موَقف پوری دنیا کے سامنے لایا جا ئے اور یورپ پر واضح کیا جا ئے پاکستانی قوم دینی اسلام اور وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کر نے کے لیئے متحد ہے اور ایسی ہر سازش کا جواب پوری قوم یک زباں دے گی۔  مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ مسلمان ہر بات برداشت کر سکتا ہے لیکن جناب نبی اکرم رحمت  دوعالم ﷺکی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو حقو ق سب سے زیا دہ دین اسلام نے دیئے ہیں ، دین اور وطن کے خلاف سازشیں کر نے والے پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور اب بھی ناکام ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -