کال سینٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی نعش برآمد

کال سینٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی نعش برآمد
کال سینٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی نعش برآمد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں کال سینٹر سے لڑکی کی تین دن پرانی نعش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثمرین کے نام سے ہوئی ہے، ثمرین کی لاش دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔مقتولہ نے اپنے شوہر سے خلع کے لیے عدالت میں کیس دائر کرر کھا تھا۔مقتولہ نے دو شادیاں کی تھیں۔ جائے وقوع سے ثمرین بی بی کے دوموبائل فون غائب تھے۔ قتل کی واردات کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ملزمان کو جلد ہی ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -