زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد سز ا دینے کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھالیا

زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد سز ا دینے کے لیے حکومت نے اہم ...
زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد سز ا دینے کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد ریپ (انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس کے تحت سیشن کورٹس کو ریپ کےکیسز سننےکا اختیار دے دیا۔
آرڈیننس کے تحت ملک بھر میں سپیشل کورٹس کے قیام تک ریپ کیسز سیشن کورٹس میں سنے جائیں گے۔صدر مملکت نے چیف جسٹس کی مشاورت سے اختیار سیشن ججز کو تفویض کیا ہے۔سپیشل کورٹس کے قیام کا مقصد زیادتی کے مقدمات میں ملزمان کو جلد سے جلد سزا دینا ہے۔خصوصی عدالتیں چار ماہ کے اندر زیادتی کے مقدمات کی سماعت کو مکمل کریں گی۔

مزید :

قومی -