پی پی 84 میں پیپلز پارٹی کے امیدوارکو229 پولنگ اسٹیشنز سے 235 ووٹ کیوں ملے؟ قمر زمان کائرہ نے وجہ بتادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی نے پی پی 84 میں کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی بلکہ ن لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ’ میں نے بطور صدر پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب پریس کانفرنس اور پارٹی میٹینگ میں بھی یہ کہا تھا۔پیپلزپارٹی نے پی پی 84 میں کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی بلکہ ن لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کیا۔خوشاب کے انتخابی نتائج کو جس طرح بیان کیا جارہا ہے وہ ٹھیک نہیں۔پیپلز پارٹی نے پی پی 84 میں اپنے امیدوار کو پی ڈی ایم فیصلے کے مطابق ن لیگ کے حق میں دستبردار ہونے کا کہہ دیا تھا۔ڈسکہ اور وزیرآباد میں بروقت کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے لیکن یہاں ایسا نہیں ہوسکا۔‘
میں نے بطور صدر پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب پریس کانفرنس اور پارٹی میٹینگ میں بھی یہ کہا تھا۔پیپلزپارٹی نے پی پی 84 میں کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی بلکہ ن لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کیا,خوشاب کے انتخابی نتائج کو جس طرح بیان کیا جارہا ہے وہ ٹھیک نہیں۔
— Qamar Zaman Kaira (@QamarKairaPPP) May 6, 2021
2/2