ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں پر حملہ قابل مذمت ، وطن عزیز سے دہشت گردی کا صفایا ہوکر رہے گا :سردار تنویر الیاس

ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں پر حملہ قابل مذمت ، وطن عزیز سے دہشت گردی کا ...
ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں پر حملہ قابل مذمت ، وطن عزیز سے دہشت گردی کا صفایا ہوکر رہے گا :سردار تنویر الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان نے ژوب کے علاقے میں سرحدپار سے ایف سی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم پاک فوج اور اپنے سیکیورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف انتہائی بہادری اور جرات مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان نے ژوب کے علاقے میں سرحد پارسے دہشتگرد حملے میں ایف سی کے 4 جوانوں کے شہید اور 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے شہدا کے غمزادہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ شہداءکے خاندانوں کے غم میںحکومت اور پوری قوم برابر کی شریک ہے،ہم اپنے بہادر شہدا ءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور اپنے ایک ایک شہید کے خون کا دشمن سے بدلہ لیا جائے گا ، قوم کے حوصلے بلند ہیں،اللہ کے فضل سے وطن عزیز سے دہشت گردی کا صفایا ہوکر رہے گا ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے حوالدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، احسان اللہ اور نائیک سلطان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے والے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن فہیم ، دو سپاہی شفیع اور نسیم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے بہادر جوانوںنے ملکی دفاع اور ملک سے دہشت کے ناسور کو ختم کرنے کےلئے جوان مردی سے مقابلہ کیا ،ہمیں اپنی بہادر فوج کے جوانوں پر فخر ہے، پاک افغان بارڈر پر باڑ لکانے کا کام ہرصورت میں مکمل ہوگا ۔انہوں نے سرحد پار سے دہشت گردحملے میں زخمیوں جوانوں کے جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی ۔