کار کو روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے گاڑی موٹروے پولیس اہلکار پر چڑھا دی، ہولناک ویڈیو سامنے آگئی

کار کو روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے گاڑی موٹروے پولیس اہلکار پر چڑھا دی، ...
کار کو روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے گاڑی موٹروے پولیس اہلکار پر چڑھا دی، ہولناک ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹرے وے پولیس کی جانب سے تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے گاڑی موٹروے پولیس کے اہلکار پر چڑھا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،ملزم ڈرائیور کو بعد میں پیچھا کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقہ میں پیش آیا۔جنید نامی شخص اسلام سے پشاور جارہا تھا کہ اس کو مردان کے قریب روکنے کی کوشش کی گئی تو اس گاڑی بھگادی جس پر موٹروے پولیس کی جانب سے کال چلوائی گئی اور ملزم کو پشاور ٹول پلازہ پر روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے گاڑی موٹروے پولیس کے اہلکار پر چڑھادی۔پشاور پولیس کے مطابق اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے،ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیاہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

قومی -