این اے 49 ضمنی انتخاب، دوبارہ گنتی میں کس پارٹی کے ووٹ کم ہوئے کس کے بڑھ گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

این اے 49 ضمنی انتخاب، دوبارہ گنتی میں کس پارٹی کے ووٹ کم ہوئے کس کے بڑھ گئے؟ ...
این اے 49 ضمنی انتخاب، دوبارہ گنتی میں کس پارٹی کے ووٹ کم ہوئے کس کے بڑھ گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی درخواست پر این اے 49 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع کیا ہے، آج (جمعرات کو) 60 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کیا گیا۔
دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ میں اضافہ جبکہ پیپلزپارٹی ،پاکستان مسلم لیگ(ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ووٹوں میں کمی واقع ہوئی۔اعداوشمار کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے134 ،مسلم لیگ ن کے مفتاح اسمعیٰل کے 194 اورہ ایم کیو ایم کے امیدوار حافظ مرسلین کے 108 ووٹ مسترد قرار دیے گئے ہیں۔دوسری جانب  پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کے 34 ووٹ  بڑھ گئے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق درخواست گزار کے بائیکاٹ سے اس عمل پر اثر نہیں پڑتا، سیاسی جماعتوں نے فارم45ضمنی انتخاب والے دن کیوں حاصل نہیں کیے؟ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آئندہ دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید :

قومی -