بلاول بھٹو کو شکست دینے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

بلاول بھٹو کو شکست دینے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے سیاست سے کنارہ ...
بلاول بھٹو کو شکست دینے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو شکست دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔

سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے رکن قومی اسمبلی کاکہنا ہے کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، اس لیے سیاسی سرگرمیوں سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لوں گا۔واضح رہے کہ عبدالشکور شاد نے 2018 کے انتخابات میں لیاری این اے 246 سے بلاول بھٹو کو شکست دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالشکور شاد نے سیاست چھوڑنے کا اعلان تنظیمی اختلافات کی وجہ سے کیا۔

مزید :

قومی -