گلوکارہ وفاشہزادی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ریکارڈنگ

  گلوکارہ وفاشہزادی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ریکارڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ وفاشہزادی ویب ٹی وی کے لیئے ”سحروفا“ کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن ریکارڈ کروائیں گی۔تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کی ریکارڈنگ کا آغاز کل سے کردیاجائے گا جسے زوم میڈیا پروڈکشن میں ریکارڈکیا جائیگا۔اس پروگرام کے ڈائریکٹر ملک آصف شہزاد،ڈی اوپی موسیٰ،ایڈیٹر فرازعلی اور پروڈیوسر نوید چوہدری ہیں۔اس پروگرام کو پہلے روزے سے روزانہ یوٹیوب پر چلایا جائے گا جس میں وفا شہزادی مختلف نعت خواں خواتین و حضرات کی نعتیں پیش کریں گی۔

مزید :

کلچر -