نئے اداکار محنت سے جی چراتے ہیں، ذیشان علی جانو

نئے اداکار محنت سے جی چراتے ہیں، ذیشان علی جانو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) کوریوگرافرذیشان علی جانو نے کہا ہے کہ بغیر استاد کے ڈانس کر نیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں بدقسمتی سے نئی آنے والی اداکارائیں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت چل رہی ہیں۔ ذیشان علی جانو نے کہا کہ ہم نے نہ صرف خود محنت سے مقام بنایا ہے بلکہ ہم اپنے شاگردوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ شارٹ کٹ کی بجائے محنت سے آگے بڑھے ان کاکامیابی ملے گی مگر آج کل ہر کوئی کسی نہ کسی طر یقہ سے آگے جانے کی کوشش کر رہا ہے جس کی وجہ سے نئے لڑکے اور لڑ کیاں باقاعدہ تر بیت کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت ہی چل رہی ہیں جس کی وجہ سے ڈانس کا میعار بھی سب کے سامنے ہیں اس میں بہتری بہت ضروری ہے۔

مزید :

کلچر -