پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1496 حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1496 حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1496ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 15افراد جاں بحق ہوئے اور 1060افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 588معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیوکے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 719 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور 39مسافر 774 اور 170 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 274ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں 311متاثرین کیساتھ پہلے،فیصل آباد 115 حادثات میں 123متاثرین کیساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 106 حادثات میں 93متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1663متاثرین میں 1258مرد اور405خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 380فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور813افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ470زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1337موٹر سائیکلز،117آٹو رکشے180موٹر کاریں،32وین11مسافربسیں،08ٹرک اور148دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -