عید کے ایام میں غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  عید کے ایام میں غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کی ہدایت پر لاہور پولیس عید الفطر کے ایام میں ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی و دیگر غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن  کیاگیا عید الفطر پر ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ون ویلنگ میں ملوث 125 ون ویلرز گرفتارکر کے مقدمات درج کئے گئے۔ہوائی فائرنگ و اسلحہ کی نمائش میں ملوث 42 ملزمان جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث 79 ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی۔ پتنگ بازی پر 57 مقدمات درج کر کے 58 ملزمان کوحراست میں لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہری ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ کی اطلاع 15 پر دیں۔

مزید :

علاقائی -