داتا دربار، اسلامپورہ سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

  داتا دربار، اسلامپورہ سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار، اسلامپورہ سے 2 افراد کی نعشیں برآمد داتا دربار کے علاقے گورا قبرستان میں نامعلوم شخص کی گلی سڑی نعش  پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کاآغاز کر دیا ایدھی ترجمان کے مطابق لاش 5 روز پرانی سے جسے جانوروں نے نوچ ہوا تھا  تاحال اس کی شناخت نہ ہو سکی دوسری جانب  اسلامپورہ کے علاقہ سے 55سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی   ایدھی ترجمان کے مطابق 55سالہ شخص ریڑھی بان تھااور اس کی شناخت شوکا کے نام سے ہوئی  پولیس نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -