ہربنس پوہر،تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون جاں بحق، 2بھائی زخمی

ہربنس پوہر،تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون جاں بحق، 2بھائی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں کارکی موٹرسائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور اس کے دو بھائی زخمی ہو گئے  جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے انڈرپاس کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 32 سالہ عاطقہ موقع پر جاں بحق اور اس کے بھائی قادر اور اویس زخمی ہو گئے جبکہ نامعلوم کار سوار کار سمیت فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاپولیس کے مطابق ایک بھائی قادر کو سروس ہسپتال سے طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ دوسرے بھائی اویس اکبر کو سروس ہسپتال میں ہڈی وارڈ میں منتقل کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ورثا ء کے مطابق خاتون کا خاوند بیرون ملک دبئی میں روزگار کے سلسلے میں رہائش پذیر ہے خاتون کے تین بچے لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں والدین کے گھر کے قریب رہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -