عید کے ایام میں بہترین ڈیوٹی پر وارڈنز میں انعامات‘تعریفی اسناد تقسیم

  عید کے ایام میں بہترین ڈیوٹی پر وارڈنز میں انعامات‘تعریفی اسناد تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی طرف سے عید الفطر کے ایام میں بہترین ڈیوٹی پر وارڈنز پر انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئی، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے دوران وزٹ 319 وارڈنز کو انعامات دئیے، ایس پی آصف صدیق نے 199 وارڈنز کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دئیے، جبکہ ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن شہزاد خان نے 121 وارڈنز کو نقد انعامات دئیے، مجموعی طور پر 619 وارڈنز میں انعامات تقسیم کئے گئے، منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ماہ صیام اور عید پر وارڈنز نے جانفشانی اور حب الوطنی سے فرائض سرانجام دئیے، گرمی اور روزے کے باوجود ٹریفک وارڈنز کو حوصلہ قابلِ دید رہا، کسی بھی جگہ ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں رہا، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز نے محنت، لگن اور جوانمردی سے فرائض سرانجام دئیے، اچھے کاموں پر انعام جبکہ غفلت پر سزا کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -