ننکانہ،تیز رفتار وین دیوار سے ٹکرانے کے باعث 6مسافر شدید زخمی

  ننکانہ،تیز رفتار وین دیوار سے ٹکرانے کے باعث 6مسافر شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیز رفتار مسافر وین دیوار سے ٹکرانے کے باعث میاں بیوی اور9 سالہ بیٹی سمیت چھ مسافر شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے رو ز تیز رفتار مسافروین جڑانوالہ سے لاہور جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اڈہ مانگٹانوالہ کے قریب دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چار خواتین سمیت چھ مسافر شدید زخمی ہو گئے اطلاع پاکر ریسکیو1122 کا عملہ موقع پر پہنچا جنہوں نے  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 35سالہ غلام حسین اسکی 30 سالہ بیوی یاسمین بی بی، 9 سالہ بیٹی طیبہ، 30سالہ رانی بی بی 10 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ اور 35 سالہ سہیل شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -