پاکستان میں لاینڈ کی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

       پاکستان میں لاینڈ کی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی):پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 153 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 326.18 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 35.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔دسمبرکے مہینہ میں ملک میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم منفی 9.9 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا۔

مزید :

کامرس -