درست اطلاع تک عوام کی رسائی مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہے، بلاول

 درست اطلاع تک عوام کی رسائی مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہے، بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی / اسلام آباد  (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئرمین  و پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  درست اطلاع تک عوام کی رسای مضبوط جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام پی پی پی چیرمین نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا آین آزادی صحافت اور شہریوں کی درست اطلاع تک رسای کے حق کی ضمانت دیتا ہے. انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے آزادی تحریر و تقریر پر کبھی بھول کر بھی سمجھوتہ نہیں کیا، اور نہ ہی آ ئندہ کبھی کرے گی۔ انہون نے نشاندھی کرتے ہوے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے وزارت اعظمی کا پہلی بار منصب سنبھالنے کے بعد 1988ع میں میڈیا کے خلاف ان کالے قوانین کا خاتمہ کردیا تھا،  جو دور آمریت کے دوران مسلط کیے گے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی حال ہی میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا)  کے خلاف کا دو ٹوک موقف پاکستان پیپلز پارٹی کا اپنے نظریے اور رہنما اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کا مظہر ہے۔ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی اور پاکستان کی صحافی برادری نے آزادی اظہار و صحافت کے تحفظ کے لیے مل کر جدوجہد کی ہے، جو پانچ دہایوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میڈیا سے منسلک کارکنان کو اس وقت مشکل حالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر میں میڈیا سے وابستہ کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف انٹرنیٹ تک رسای اور مواد کو سنسر کرنے کے رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے، تو دوسری جانب فیک نیوز اور انسانیت کے درمیان نفرت بونے والی پروپیگنڈہ پر مبنی مواد کا بھی اضافہ ہو رہا ہے۔چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کو عالمی دن کی مبارک باد پیش کی ہے۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -