رضا باقر فارغ،مرتضیٰ سید قائم مقام گورنرسٹیٹ بینک تعینات 

رضا باقر فارغ،مرتضیٰ سید قائم مقام گورنرسٹیٹ بینک تعینات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آن لائن) حکومت نے مرکزی بینک کے سربراہ رضا باقر کو تبدیل کر کے ان کی جگہ مرتضیٰ سید کو قائم مقام گورنرسٹیٹ بینک تعینات کردیا۔تفصیلات کے مطابق رضا باقر نے 3 سالہ مدت پوری کر کے عہدہ چھوڑ دیا، حکومت نے مزید توسیع نہ دی، ان کی جگہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید جو کہ آئی ایم ایف کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور نامور ماہر معاشیات ہیں اب گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے، قانون کے مطابق نئی تعیناتی تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر عہدہ سنبھالیں گے۔انہوں نے لکھا مرتضیٰ سید کا آئی ایم ایف کیساتھ کام کر نے کا وسیع تجربہ ہے، وہ ایک معروف ماہر معاشیات ہیں جو گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔
گورنر سٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ اول -