سوائے جعلی مقدموں اور ویڈیوز کی دھمکیوں کے کوئی حکومتی حکمت عملی نہیں،اسد عمر

   سوائے جعلی مقدموں اور ویڈیوز کی دھمکیوں کے کوئی حکومتی حکمت عملی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا  ہے کہ سوائے جعلی مقدموں اور جعلی وڈیوز کی دھمکیوں کے اس حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ پچھلے دو ماہ کے سیاسی عدم استحکام سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر یعنی 35 فیصد کی کمی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کے مطابق اس حکومت کا شرح سود کا فیصلہ قوم پر دن دھاڑے ڈاکہ ہے۔ اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -