جمعیت علماء پاکستان آج یوم مجاہد ملت منائے گی

جمعیت علماء پاکستان آج یوم مجاہد ملت منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک پاکستان کے نامور رہنماء، تختہ دار کے غازی اور تحریک ختم نبوت کے روح رواں،جمعیت علماء پاکستان کے سابق صدر مجاہد ملت حضرت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لے جمعیت علماء پاکستان آج جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں ”یوم مجاہد ملت“ منائے گی اس سلسلہ میں جمعیت علماء پاکستان کے صدر جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر کراچی جے یو پی کے چیئر مین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر لاہور،سیکرٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی میانوالی میں، پروفیسر جاوید اعوان،رشید احمد رضوی،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،مولانا محمد سلیم اعوان،مرزاتجمل بیگ، محمد ایوب مغل،مفتی جمیل رضوی،علامہ ابویاسر اظہر حسین فاروقی جے یو پی کے دیگر مرکزی،صوبائی،ضلعی قائدین ان کی تحریک پاکستان،تحریک ختم نبوت، تحریک نظام مصطفےٰ?ؐ اور ملک میں مقام مصطفےٰؐ کے تحفظ اور نظام مصطفےٰؐ کے نفاذ کے لئے جدوجہد اورخدمات پر خراج تحسین پیش کریں گے۔