ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے تین ہزار سے زائد انسداد ڈینگی ٹیمیں تشکیل دیدیں
لاہور (جنرل رپورٹر) عید کے دنوں میں خوب ہلہ گلہ کریں لیکن ساتھ ہی ڈینگی سے بھی احتیاط کریں کیونکہ لاہور میں ڈینگی کا خطرہ پھر منڈلانے لگا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے سخت چیکنگ بھی جاری ہے، 3 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔شہر میں ڈینگی کے خطرات پھر بڑھنے لگے، ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ گھروں اور بازاروں میں چیکنگ کیلئے 3ہزار سے زائد ڈینگی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں چند روز میں 9 سو زائد مختلف مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے۔۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ ا?فیسر ڈاکٹر راجہ زبیر نے کہاکہ نجی مقامات اور گھروں سے لاروا برآمد ہونے پر ایکشن لیا جائے گا۔