پامی کاڈینٹل کالجزکو میڈیکل میں ضم کرنے کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

پامی کاڈینٹل کالجزکو میڈیکل میں ضم کرنے کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پامی ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کے طورپر 9مئی کو پی ایم سی کی طرف سے ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجزمیں ضم کرنے کے حوالے سے انعقاد کی جانے والی میٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔پامی پہلے ہی پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میں ضم کرنے کے مراسلے مسترد کرتے ہوئے وضاحت مانگ چکی ہے کہ واضح کیا جائے کہ قانون کے کس سیکشن تحت ڈینٹل کالجز کو میدیکل کالجز میں ضم کیا جاسکتا ہے۔ اگر قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے تو پی ایم سی کو ابہام اور جھوٹ پھیلانے سے باز رہنا چاہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی آبزرویشن کے بعد پاکستان میڈیکل کمیشن کے ممبران کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں  کہ وہ اپنی سیٹیوں پر براجمان رہیں۔قانون کے تحت ڈینٹل کالجز کی آزاد حیثیت ہے۔مذکورہ معاملے پر پامی ہر طرح سے قانون کے مطابق ڈینٹل کالجز کادفاع کرے گی۔پی ایم سی ڈینٹل کالجز میں اپنی خراب داخلہ پالیسیوں کا دفاع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پی ایم سی کی بڑی غلطی تھی کہ سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں داخلوں کا ایک ہی وقت رکھا تھا اور داخلوں کی تاریخ بھی ایک ہی تھی۔ پی ایم سی کو آخر میں سمجھنا ہوگا کہ ایم بی بی ایس کا میرٹ ہمیشہ بی ڈی ایس سے زیادہ ہوتا ہے اور طلباء کی پہلی ترجیح ایم بی بی ایس میں داخلہ لینا ہوتا ہے جبکہ بی ڈی ایس میں داخلہ ان کی آخری ترجیح ہوتی ہے۔