چین پاکستان دوستی کو نقصان پہنچانے کوشش کامیاب نہیں   ہو گی،چینی وزارت خارجہ

  چین پاکستان دوستی کو نقصان پہنچانے کوشش کامیاب نہیں   ہو گی،چینی وزارت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان استوار چاروں موسموں کی دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہرائی تک اتر چکی ہیں اور اس معاملے پر پاکستانی حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق رائے ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ چین پاکستان دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشت گردی کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔وا ضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی صدر اور وزیرِ اعظم سمیت اعلی سطحی حکومتی اور پارٹی رہنما اظہارِ تعزیت کیلئے پاکستان میں چینی سفارت خانے گئے۔ پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی۔
چینی وزارت خارجہ

مزید :

صفحہ اول -