مسجد نبویؐ واقعہ میں شیخ راشد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  مسجد نبویؐ واقعہ میں شیخ راشد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ؐبے حرمتی کیس میں گزشتہ روز ڈیوٹی جج اٹک نے شیخ راشدشفیق کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاہے۔اپنے بیان انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی جج نے ویڈیو پیغام کی تصدیق کیلیے پولیس کو شیخ راشد شفیق سے موبائیل فون برآمد کرنے اوراسکے فرانزک کاحکم بھی جاری کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی جج کے اصرار کے باوجود شیخ راشدشفیق کا اپنا موبائل فون پولیس کے حوالے نہ کرنا عمران نیازی اور شیخ رشید کے مسجد نبوی ؐبے حرمتی واقعہ میں براہ راست ملوث ہونے کوتقویت بخشتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسجد نبوی ؐبے حرمتی واقعے پر عمران نیازی کوبطور چیئرمین پی ٹی آئی بلا تاخیر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مسجد نبوی ؐبے حرمتی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی ارکان کے خلاف فی الفورانضباطی کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا بطور جماعت اورعمران نیازی کا بطور چیئرمین مسجد نبوی بے حرمتی واقعہ کی مذمت نہ کرنا انتہائی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا بطور جماعت مسجد نبوی بے حرمتی واقعے سے اظہار لا تعلقی نہ کرنا بھی انتہاء قابل تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ مسجد نبوی ؐبے حرمتی کے دلآزار واقعے سے معاشرے میں تشویش اوراشتعال کی لہر پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسجد نبوی ؐوالے افسوسناک واقعے سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہے۔
جوڈیشل ریمانڈ

مزید :

صفحہ اول -