واقعہ سعودی عرب میں ہوا،مقدمہ یہاں ہونا درست نہیں:خورشید شاہ

واقعہ سعودی عرب میں ہوا،مقدمہ یہاں ہونا درست نہیں:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ واقعہ سعودی عرب میں ہوا، مقدمہ یہاں ہونا درست نہیں ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں، جو مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مقدمہ ختم ہونا چاہیے، وزیر اعظم شہباز شریف میری بات سنتے ہیں تبھی میں ان سے مخاطب ہوں، وزیر داخلہ بردبار اور سنجیدہ ہیں، انہیں معاملے پر توجہ دینی چاہیے۔ اگر کوئی ہجوم لیکر آتاہے اسکو آنے دیں اگر کوئی املاک کو نقصان پہنچاتاہے تو پھر ریاست کو ایکشن لینا ہمیں تو آج تک شیخ رشید کا اسکوٹر کے پیچھے تک بھاگنا یاد ہے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جو قانون کو ہاتھ میں لے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر وفاقی حکومت محتاط بیانات دے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس اتحاد حصہ ہیں، ہم سے صلاح مشورہ کرے، سیاسی معاملات پر مسلم لیگ (ن)کو ہمیں بھی اعتماد میں لینا چاہیے،  تحریک انصاف بتائے کہ انہوں نے ساڑھے تین سال میں کیا کیا؟   میں نہیں سمجھتا کہ نیب کو ختم کر دیا جائے، نیب قائم رہے، اس کے قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے۔  ملک کی سیاست اب 60 یا 70 والی نہیں رہی اب جو سیاست ہورہی ہے اس نے سیاست کا مقصد ہی ختم کردیاہے اور ایسی سیاست ہورہی ہے جیسے جنگ ہورہی ہو اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ہم عوامی مسائل اور پریشانیاں بھول چکے ہیں ان خیالات کا اظہار  جامعہ غوثیہ رضویہ ٹرسٹ سکھر کے زیر اہتمام زیر صدارت جانشین مفتی اعظم نامور عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری کے منعقد ہ عید ملن تقریب میں شرکت اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا تقریب میں جانشین مفتی اعظم نامور عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری، معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ سابق مئیر ارسلان اسلام شیخ، رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ،سید زیرک شاہ،پیرمیاں عبدالباقی ہمایونی، تاجر رہنما حاجی ہارون میمن سمیت مولانا شہزاد قادری، جامعہ غوثیہ رضویہ کیمولانا عبدالرؤف اجمیری،صاحبزادہ جعفر صادق،صاحبزادہ حامد رضا،صاحبزادہ علامہ علی رضاقادری، مولانا افضل حسینی، ڈاکٹر سعید احمد اعوان، دیگر علما ء کرام، تاجر رہنما?ں معززین شہروں نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -