ہم بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں،یہ جنگ مظلوم اور ظالم کے درمیان ہے:آصف زرداری

  ہم بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں،یہ جنگ مظلوم اور ظالم کے درمیان ہے:آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       نوابشاہ(نیوز ایجنسیاں) سابق صدر آصف زر داری نے کہا ہے کہ ہم ایک بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں، بنیادی طور یہ جنگ مظلوم اور ظالم کے درمیان ہے، مجھے کارکنان کی دعاؤں کی ضرورت ہے، ملک پر آمرانہ سوچ کو مسلط ہونے نہیں دوں گا۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب تعلقہ دوڑ کے شہر باندھی میں ہونے والی عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔سابق صدر آصف  زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مظفر جمالی کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔آصف زرداری نے تقریب میں شریک اپنے حلقہ انتخاب کے عوام، کارکنان، عہدیداران و پارٹی رہنماؤں کو عید کی مبارک باد دی۔تقریب میں کارکنان کی جانب سے وزیراعظم بلاول کے نعروں پر صدر آصف زرداری نے کہاکہ ہم ایک بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں، بنیادی طور یہ جنگ مظلوم اور ظالم کے درمیان ہے، مجھے کارکنان کی دعاؤں کی ضرورت ہے، ملک پر آمرانہ سوچ کو مسلط ہونے نہیں دوں گا۔ عید ملن پارٹی میں شرجیل میمن، ناصر شاہ، جام خان شورو، مکیش چاولہ، ضیاء لنجار، علی اکبر جمالی، امداد پتافی، ذوالفقار بہیھن و دیگر موجود تھے،طارق مسعود آرائیں، فیروز جمالی، ابرار شاہ، خان محمد ڈاہری، جبار خان، غلام شاہ لغاری، ڈاکٹر بہادر ڈاہری، نظیر کیریو ودیگر بھی عید ملن پارٹی میں شریک ہوئے۔عید ملن پارٹی میں نیاز نجم الدین شیخ، چاکر خان شاہانی، پیر محمد صادق قریشی، محمد سلیم جلبانی، عاشق زرداری، غلام قادر مری، مسرور راجپر، خان اعوان ودیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں کارکنوں سے عید پر خطاب میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے کیے کا خود شکار ہوئے، ان کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، پرویز الہیٰ وعدہ کرکے بھاگ گیا لیکن اس کا بڑا بھائی ساتھ کھڑا ہے۔آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے علاقے باندھی میں عید ملن پارٹی میں کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ ظالموں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں، وہ کبھی مشرف اور کبھی ضیاء  الحق کی شکل میں آتے ہیں۔ آج کا ظالم عمران خان ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے پہلے کہا تھا عمران خان نہیں بچے گا، بہت سے دوست پوچھتے تھے یہ کیسے ہوگا؟ ان سے کہتا تھا یہ اپنے فعل سے ہی گرے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی معیشت ٹوئٹر پر چار لائنیں لکھنے سے نہیں چلتی،  عمران نیازی نے عوامی ضروریات پر وہ کاری ضرب لگائی کہ عوام بلبلا اٹھے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ اب جو حکومت بنی ہے امید ہے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ زبان کے پکے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ جو بھی وعدے کیے ہیں وہ وفا ہوں گے۔
زرداری

مزید :

صفحہ اول -