امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کی دس ماہ بعد شاندار واپسی

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کی دس ماہ بعد شاندار واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فلو ریڈا(آئی این پی)10دس ماہ قبل خوفناک حادثے کا شکار ہونے والے امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے صحتیابی کے بعد گالف کورس پر شاندار انداز میں واپسی کی ہے، پی این سی چمپئن شپ میں عظیم گالفر اپنے 12سالہ بیٹے چارلی کے ساتھ شریک ہوئے۔فلوریڈا میں ہونے والی چمپئن شپ میں فیملی کے ارکان جوڑی کی صورت میں کورس پر آئے، پہلے رانڈ میں سب کی توجہ کامرکز ٹائیگر ووڈز اور ان کے 12 سالہ بیٹے چارلی تھے۔36ہول کے ایونٹ میں باپ بیٹے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور یہ رانڈ دس انڈر کے ساتھ مکمل کیا، وہ ٹاپ گالفر سے تین اسٹروک پیچھے رہے۔اس موقع پر ٹائیگرز ووڈز کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا ایونٹ رہا، سب کے لیے تفریح تھی، چارلی اور میں نے تھامس کے خاندان کے ساتھ کے لیے ہوئے بہت اچھا دن گزارا۔واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز فروری میں کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ 15بار کے میجر چیمپئن ٹائیگر ووڈز نے گالف کلب کے گرد گھومنے کے لیے ایک چھوٹی گاڑی کا استعمال کیا جبکہ چلتے ہوئے انہیں معمولی سی دشواری کا بھی سامنا تھا ٹائیگر ووڈ کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ کے بعد کھیل میں واپسی کی بہت زیادہ خوشی ہے اور میری کوشش ہوگی کہ میں ماضی کی طرح عمدہ کھیل کا مظاہرہ کروں اور پرستاروں کو خوب محظوظ کروں۔