نیپون پروفیشنل باسکٹ بال میں زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی

 نیپون پروفیشنل باسکٹ بال میں زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(آئی این پی)مشہور جاپانی بیس بال کھلاڑی نیپون پروفیشنل باسکٹ بال میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔فوکوکا سوفٹ بنک ہاکس بیس بال کلب کے آؤٹ فیلڈر یوکی یناگیٹا نے گزشتہ روز اپنے کلب سے سال 2022کا معاہدہ کیا جس کے مطابق انہیں سالانہ 620ملین ین سیلری دی جائے گی۔یوکی یناگیٹا کے اس معاہدے کے بعد وہ جاپان کی نیپون پروفیشنل بیس بال لیگ (این پی بی)کی تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔یوکی گزشتہ سیزن میں بھی 610ملین ین کی تنخواہ لے رہے تھے، ان کے ساتھ پیسیفک لیگ کے آٹ فیلڈر ہائڈیکی میٹسوئی نے بھی گزشتہ سال اپنے کلب سے 610 ملین ین کی تنخواہ وصول کی تھی۔یوکی یناگیٹا کو سیزن کے دوران بہترین کارکردگی پر بونس بھی دیا جائے گا۔ہاکس کے 33 سالہ آٹ فیلڈر یوکی نے گزشتہ سال بیس بال سیزن میں اپنے کلب کے لئے 300 رنز کے ساتھ 28 ہومرز اور 80 آربی کی تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔یوکی جاپان کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔یوکی کو اس خطیر معاوضے کے علاوہ کلب نے 2022 بیس بال سیزن کے لئے اپنی ٹیم کا کپتان بھی مقرر کر دیا ہے۔ اور وہ کلب کے نئے مینجر ہیروشی فیوجی موٹو کے ساتھ نئے سیزن کا آغاز کریں گے۔۔اس تاریخ ساز معاہدے کی تفصیلات ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتائی گئیں۔ یوکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نئے سیزن کے لئے کمر کس لی ہے اور خوب تیاری کے ساتھ میدان میں اتروں گا۔یوکی نے مزید کہا کہ میں اپنے نئے مینجر کو جاپان بیس بال لیگ کی فتح کے بعد ہوا میں اچھالنا چاہتا ہوں۔