پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، اوٹس گبسن

 پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، اوٹس گبسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ اور دنیا بھر میں کوچنگ کا عمدہ تجربہ رکھنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، جس طرح یہ ملک فاسٹ بولرز کی ’سپلائی چین‘ ہے اس کو دیکھ کر کافی خوشی ہوتی ہے۔ اوٹس گبسن نے کہا کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرز کیلئے پی ایس ایل ایک بہت زبردست پلیٹ فارم ہے جہاں وہ پرفارم کرکے دنیا بھر میں اپنا نام کماسکتے ہیں۔اوٹس گبسن جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور انگلینڈ کی کوچنگ کرچکے ہیں، ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے 2012 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ اس سال ان ہی کی کوچنگ میں بنگلا دیشی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی اور اب وہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔