گل متی گروپ کا ممبر داود نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق،ساتھی زخمی 

  گل متی گروپ کا ممبر داود نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق،ساتھی زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) بدنام زمانہ گل متی گروپ کا سرکردہ ممبر گل متی کا بیٹا داود نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق جبکہ ساتھی زخمی۔داود کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔03 پولیس اہلکاروں کے شہادت اور کئی کو زخمی کرنے کے علاوہ دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھاپولیس کو اطلاع ملی کہ نظامپور کے علاقے میں فائرنگ سے ایک فرد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو چکا ہے۔پولیس پارٹی بنا کسی تاخیر کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔جائے وقوعہ چیک کرنے پر  پولیس کو علم ہوا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گل متی گینگ کا سرکردہ ممبر "داود ولد گل متی ساکن قمر میلہ" لگ کر جابحق جبکہ ساتھی شفقت زخمی ہو چکا ہے۔داود گل متی گینگ کا سرکردہ ممبر اور گل متی کا بیٹا تھا۔داود کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔داود پولیس کیساتھ کئی مقابلوں میں شریک اور 03 جوانوں (اسد،اسفندیار اور نذیر حسین) کے شہادت اور کئی اہلکاروں کے زخمی ہونے میں ملوث رہ چکا ہے۔جس پر قتل،اقدام قتل،چوری،ڈکیتی اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔