جدہ ایئر پورٹ پر وطن واپس آنیوالوں کو مشکلات کا سامنا،ہزاروں عمرہ زائرین رل گئے

جدہ ایئر پورٹ پر وطن واپس آنیوالوں کو مشکلات کا سامنا،ہزاروں عمرہ زائرین رل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) جدہ ایئرپورٹ پر وطن واپس آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ ہزاروں عمرہ زائرین رل گئے جدہ ایئرپورٹ اتھارٹی کی مس مینجمنٹ بدترین بحران سینکڑوں مسافر بورڈنگ لینے کے باوجود ایئرپورٹ پر موجود جہاز چھوڑ کر چلے گئے۔ ہر فلائٹ 6 سے 12 گھنٹے تاخیر کا شکار، عید سے ایک دن پہلے سے 60 فلائٹس روزانہ کی واپسی شیڈول ہے، ایئرپورٹ کے 4گیٹوں میں صرف ایک گیٹ کھولا گیا ہے تمام ایئرلائنز کی بورڈنگ ایک کاؤنٹر سے جاری ہے ایک ایک لائن میں دو دو ہزار مرد خواتین لگے ہوئے ہیں مسافروں کے شدید احتجاج کے باوجود ایئرپورٹ انتظامیہ مسافروں کی مشکلات کم کرنے میں ناکام، ہزاروں مسافر بھوکے پیاسے ایئرپورٹ پر واپسی کے منتظر۔ پی آئی اے انتظامیہ بے بس سینکڑوں پاکستانی واپس پہنچ گئے ان کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر پڑا ہے۔عوام کے بڑھتے ہوئے احتجاج کے بعد سعودی ایوی ایشن گاکا نے پی آئی اے کی 4 ہندسوں والی پروازوں کو حج ٹرمینل پر مستقل کر دیا ہے۔ ہر جہاز سے درجنوں افراد کو بورڈنگ ہونے کے باوجود آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔ گروپ کی صورت میں امیگریشن ہو رہی ہے۔ سامان علیحدہ بغیر ٹیک کے بک کیا جا رہا ہے۔ عید سے دو دن پہلے سے 3 دن بعد تک لاہور اسلام آباد، پشاور کراچی پی آئی اے سعودی ایئرلائنز سے آنے والے ہزاروں مسافروں کا سامان نہیں آیا۔ ایک کاؤنٹر سے تمام ایئرلائنز کی امیگریشن ہونے کی وجہ سے سامان علیحدہ بک کیا جا رہا ہے ایک فیملی کے آدھے افراد کو جہاز پر چڑھا دیا جاتا ہے۔ آدھے افراد کو روک لیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا تاریخ کا بدترین بحران اس وقت ایئرپورٹ جدہ پر ہے پی آئی اے سعودی ایئرلائنز کوشش کے باوجود ایئرپورٹ انتظامیہ سے کوآرڈی نیشن کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں۔
 جدہ ایئرپورٹ