ملک کے بعض علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا 

   ملک کے بعض علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آبا د(این این آئی) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، چترال شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔اس کے علاوہ پاراچنار،لوئر دیر،بنوں،ٹانک، جیکب آباد، بہاولنگر، وہاڑی اور کوہلو میں بھی بادل جم کر برسے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
بارش