رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے، مراد سعید

  رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے، مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد، مکہ مکرمہ (این این آئی)سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کوایک دھمکی آمیز مراسلہ موصول ہوا، رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے۔ اپنے بیان میں مراد سعید نے کہا کہ کمیٹی میں ساری چیزیں واضح ہوچکی ہیں، نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے اس کی تصدیق کی امریکی سفارت کاروں سے ملاقاتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کیوں ہوا کیونکہ عمران خان نے اڈے دینے سے انکار کیا تھا، عمران خان نے ابسلوٹلی ناٹ کہا تواس کے بعد سازش بنی گئی، یہاں پرارکان کوخریدنے کی منڈیاں لگیں۔ سازش اور مداخلت کنفرم ہوچکی ہے، اب تو سوال یہ ہے کہ جو کردار بنے ان کو سزا دینی چاہیے۔دوسری جانب مکہ مکرمہ سے  شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی سیریس نہیں لیتا ہمارے تمام فیصلے بیرون ملک ہوتے رہے۔ ایک ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اللہ کے گھر میں پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی ہیں  علامہ اقبال کا خواب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی بنیاد رکھنا تھا، قربانیاں دینے کے باوجود کوئی ہماری قربانی مانتا ہی نہیں، ہم قوم نہ بن سکے اور تقسیم ہوتے رہے جس کا وطن عزیزکو نقصان پہنچا۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم نے حق وسچ کیلئے ایک ہونا ہے، عمران خان کے ساتھ ایسے نکلنا ہے کہ دنیا ہم سے جینے کا طریقہ سیکھے۔
پی ٹی آئی