شیر گڑھ،شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اہلیہ کو قتل کردیا 

  شیر گڑھ،شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اہلیہ کو قتل کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ(نا مہ نگار)تھانہ لوند خوڑ کے حدود ماموخان کیمپ  پرخومیں سفاک افغان مہاجر نے عید کے دوران زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا لوند خور پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے بروقت فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو دو گھنٹوں کے اندر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا لوند خوڑ پولیس کو اپنی رپورٹ میں مقتولہ کے بھائی نواب ولد صادق نے بتایا کہ میں اپنی والدہ کے ہمراہ عید کے سلسلے میں اپنی بہن  کے گھر آئے تھے کہ اس دوران میری بہن مسماۃ(گ) کا اپنے شوہر ملزم  ماسم ولد ہاشم سکنہ قندوز افغانستان حال مامو خان کیمپ پرخو کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی جس پر ملزم ماسم نے طیش میں آکر اپنی بیوی پر پستول سے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئی لوند خوڑ پولیس نے ایس ایچ او ولایت شاہ کی قیادت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے بروقت کاروائی کرتے ہوئے  ملزم کو آلہ قتل سمیت دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا علاقے کے لوگوں نے فوری اور بروقت کاروائی پر ایس ایچ او ولایت شاہ اور ڈی پی او مردان کو خراج تحسین پیش کیا ہے