جمہوری اقدار میں آزاداور ذمہ دار صحافت مرکزی حیثیت رکھتی ہے: چیئرمین سینیٹ 

جمہوری اقدار میں آزاداور ذمہ دار صحافت مرکزی حیثیت رکھتی ہے: چیئرمین سینیٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی نے کہا ہے کہ جمہوری اقدار اورمعاشرتی ترقی میں آزاد اور ذمہ دار صحافت ایک مرکزی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریاست کا آئین صحافیوں کو انکے فرائض کی انجام دہی میں ہر طرح کا تحفظ فراہم کرتا ہے، اس دن یہ عہد دہرایا جاتا ہے کہ صحافی قومی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری نیک نیتی اور ایمانداری سے ادا کریگا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صحافت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے حکومت ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لیئے بھی تیار ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے آزادیِ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ پیغام میں کہا کہ اس ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کے صحافیوں کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے تا کہ صحافی برادری بلا خوف و خطر سچ کی آواز بن سکے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے،یہ دن ہمیں ان بہادر صحافیوں کی کاوشوں کو تسلیم کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے جوہر طرح کے نا مصائب حالات میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہیں اور عوام تک بروقت معلومات پہنچاتے ہیں۔
چیئر مین سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -