تعلیمی ادارے آج سے نئے  اوقات کار کے مطابق کھلیں گے

تعلیمی ادارے آج سے نئے  اوقات کار کے مطابق کھلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)محکمہ تعلیم کے فیصلے کے مطابق تعلیمی ادارے آج (جمعہ)6مئی سے نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے، دوپہر سوا ایک بجے چھٹی ہوگی۔گرلز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی دوپہر ایک بجے ہوگی۔جمعہ کے روز بوائز سکولوں میں ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکول صبح سات سے دوپہر 12بجے تک لگیں گے۔سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے سے ساڑھے چار بجے تک لگیں گے،جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ اڑھائی بجے سیساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔
تعلیمی ادارے

مزید :

صفحہ آخر -