وفاقی حکومت سندھ کو معاہدے کے تحت پانی کی فراہمی یقینی بنائے: شرجیل میمن 

وفاقی حکومت سندھ کو معاہدے کے تحت پانی کی فراہمی یقینی بنائے: شرجیل میمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) وزیر اطلاعات سندھ نے وفاقی حکومت سے صوبہ کو حصہ کا پانی دینے کی اپیل کردی۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، وفاق اس معاملے پر نوٹس لے، صوبے میں آبپاشی کیساتھ ساتھ پینے کے پانی کی بھی شدید کمی ہے۔سندھ کا ملکی زرعی معیشت میں اہم کردار ہے، پانی کی قلت سے زرعی پیداوار اور پھلوں کے باغات متاثر، کسان اور آبادکار پریشان ہیں۔سندھ کو 1991ء معاہدے کے تحت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صوبوں میں پانی فارمولے کے تحت تقسیم کیا جائے۔دوسری جانب سندھ حکومت شرجیل انعام میمن پر مہربان ہوگئی، عید کی چھٹیوں میں ایک اور محکمے کا قلمدان سونپ دیا گیا۔سندھ حکومت نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا اضافی قلمد ان کرکے عید کی تعطیلات کے باوجود نوٹیفکیشن جاری کیا۔
شرجیل میمن

مزید :

صفحہ آخر -