مذاکرات کا میاب، سعودی حکام نے پی آئی اے پروازوں کو حج ٹرمینل منتقل کردیا 

مذاکرات کا میاب، سعودی حکام نے پی آئی اے پروازوں کو حج ٹرمینل منتقل کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات و رہنمائی پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی جدہ انتظامیہ کے ائیرپورٹ حکام سے مذاکرات کامیاب ہو ئے اور سعودی حکام نے پی آئی اے کی پروازوں کو شمالی ٹرمینل کے بجائے حج ٹرمینل منتقل کردیا۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی رات گئے تک کوششیں کامیاب ہو گئیں  اور ان کی ہدایت پر پی آئی اے کی جدہ انتظامیہ کے سعودی حکام سے مذاکرت کامیاب ہو گئے  ترجمان نے کہا کہ سعودی حکام نے پی آئی اے کی پروازوں کو شمالی ٹرمینل کے بجائے حج ٹرمینل منتقل کردیا اور جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے مسافروں کے غیر معمولی رش کی صورتحال کا معاملہ حل ہو گیا ترجمان نے کہا کہ حج ٹرمینل وسیع ہے اور اس طرح کا رش باآسانی ہینڈل کرسکتا ہے ترجمان نے کہا کہ رش کی وجہ سے بدھ کو بھی تمام ائیرلائنز کی پروازیں تقریبا 4 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان نے کہا کہ سینکڑوں مسافروں نے ائیرپورٹ کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے رات باہر انتظار گاہ میں گزار  پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے تمام ایجنٹس اور کال سینٹر کے ذریعے مسافروں کو ٹرمینل منتقلی کی اطلاع فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے تمام مسافر جن کی واپسی کی پروازیں شیڈول ہیں سے درخواست ہے کہ وہ اب حج ٹرمینل پر تشریف لائیں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ وہ مسافر جو شمالی ٹرمینل پر آچکے ہیں ان کو پی آئی اے انتظامیہ خصوصی بسوں کے ذریعے حج ٹرمینل منتقل کریگی ترجمان نے کہا کہ تمام مسافروں سے التماس ہے کی اپنی پروازوں سے متعلق معلومات پرواز سے قبل اپنے ایجنٹوں، پی آئی اے کے جدہ میں دفاتر یا کال سینٹر سے حاصل کرلیں تاکہ مزید دشواری اور زحمت سے بچا جا سکے۔
پی آئی اے 

مزید :

صفحہ آخر -