الیکشن آئینی راستہ، امپورٹڈ حکومت کسی کو بھی تسلیم نہیں: شاہ محمود قریشی 

الیکشن آئینی راستہ، امپورٹڈ حکومت کسی کو بھی تسلیم نہیں: شاہ محمود قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(این این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے الیکشن آئینی راستہ ہے ہمارا کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں،یہ حکومت زیادہ دن چلنے والی نہیں،بیرونی سازش اب تسلیم کی جارہی ہے امپورٹڈ حکومت کسی کو بھی تسلیم نہیں،عمران خان 20 مئی کو ملتان میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت بہاؤ الدین زکریا ؒکے دربار پر نماز عید الفطر ادا کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سازش پر قومی سلامتی کمیٹی نے ہمارے موقف کی توثیق کی، انٹرنیشنل دفاعی تجزیہ کار نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی، اسلام آباد، پشاور، کراچی اور لاہور کی عوام نے اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، مئی میں مختلف شہروں میں جلسے کریں گے۔سابق وزیرخارجہ نے کہاکہ یہ کیسی حکومت ہے جس میں اپوزیشن نہیں، بجٹ پیش ہوگا اس پر دوسری بحث تو اپوزیشن نے کرنی ہوتی ہے،پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان نے فلور کراسنگ کی جن کے خلاف 63 آرٹیکل کے تحت کاروائی ہوگی،الیکشن کمیشن نے تیس دن میں ان ارکان کے خلاف کارروائی کرنی ہے جب انکی رکنیت ختم ہو جائے گی تو حکومت کا کوئی وجود نہیں بچے گا،ایک بحران قومی اسمبلی میں ہے دوسرا پنجاب میں شروع ہوجائے گا۔ سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ پہلے پی ڈی ایم بھی کہتی تھی کہ انتخابات کروائے جائیں اب ہم بھی کہ رہے ہیں انتخابات کروائیں جائیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 20 مئی کو ملتان میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کریں گے، آئند ہ انتخابات میں ضلع ملتان سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کو بھر پور کامیابی ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 20مئی کو ملتان آمد اور جلسہ کے انتخابات کے حوالے سے اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔عید کے دوسرے روز اراکین اسمبلی‘ پی ٹی آئی عہدیداروں اور معززین شہر کی ایک بہت بڑی تعداد مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ آئے،مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے مخدو م زادہ زین حسین قریشی سے عید ملے اور مبارک باد پیش کی۔عید ملنے والوں میں سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر، سابق صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی، اراکین صوبائی اسمبلی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں افراد شامل تھے۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ آخر -