سندھ کو پانی کی فراہمی بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی گئی،ارسا

  سندھ کو پانی کی فراہمی بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی گئی،ارسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)ترجمان انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی آمد میں بہتری آئی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ارسا خالد ادریس رانا نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے پانی کی دستیابی میں کچھ بہتری آئی ہے اور سندھ کو پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی ہے۔سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ تک یہ اضافی پانی پہنچنے میں چار سے پانچ دن لگ جائیں گے۔ترجمان ارسا نے بتایا کہ پنجاب کو پانی کی فراہمی بھی 51 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کیوسک کردی گئی ہے۔
ارسا

مزید :

صفحہ آخر -