مودی فوجیوں کو پنشن سے محروم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا، راہول گاندھی 

مودی فوجیوں کو پنشن سے محروم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا، راہول گاندھی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا رویہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کے مفادات پر حملے کے مترادف ہے اور ون رینک ون پنشن سے انکار کے بعد اب فوجیوں کو انکی پنشن سے محروم کرنے کی پالیسی پرعمل کیا جا رہا ہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے کئی سابق فوجیوں کو اپریل کی پنشن نہیں ملنے سے متعلق شائع ایک خبر پر ایک ٹویٹ میں مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ فوج مخالف ہے اور وہ فوجیوں کے مفادات کو کچلنے کی بار بار کوشش کر رہی ہے ون رینک ون پنشن کے دھوکے کے بعد مودی حکومت اب 'آل رینک نو پنشن'کی پالیسی اپنا رہی ہے جو فوج اورملک دونوں کی توہین ہے سابق فوجیوں کو جلد از جلدپنشن دی جانی چاہیے ادھر کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک بیا ن میں کہاہے کہ مودی حکومت کے مسلح افواج پر منصوبہ بند حملے کافی عرصے سے جاری ہیں۔ مسلح افواج کے مفادات پر یہ پہلا اور نہ ہی آخری حملہ ہے۔مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں بھی 'ون رینک ون پنشن'کی مخالفت کی تھی۔
راہول گاندھی 

مزید :

صفحہ آخر -