غیر قانونی حج رجسٹریشن شروع کرنے پر وزارت مذہبی امور کی ٹور آپریٹرز کو وارننگ

غیر قانونی حج رجسٹریشن شروع کرنے پر وزارت مذہبی امور کی ٹور آپریٹرز کو وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(این این آئی)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے عازمین حج کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بعض پرائیویٹ ٹور آپریٹرز اور کچھ شخصیات غیر قانونی طریقے سے عوام سے حج کے لیے رقم لے رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق یہ عمل سراسر غلط اور غیر قانونی ہے، ایسے تمام افراد اور کمپنیاں اس غیر قانونی عمل سے باز رہیں۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی ٹور آپریٹر کو حج درخواستیں وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے، کوئی بھی شخص اپنا پاسپورٹ، رقم کسی بھی فرد یا ٹور آپریٹر کے پاس جمع نہ کرائے۔
وارننگ

مزید :

صفحہ آخر -