چونیاں، مخالفین کی فائرنگ سے رینجرز کا ڈی ایس پی زخمی، اہلیہ جاں بحق، 5زخمی 

چونیاں، مخالفین کی فائرنگ سے رینجرز کا ڈی ایس پی زخمی، اہلیہ جاں بحق، 5زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چونیاں (نامہ نگار) چونیاں محلہ ظہیرآبادمیں معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے حساس ادارے رینجر کے ڈی ایس پی کے گھر اندھا دھند فائرنگ کر دی،فائرنگ سے 6 بچوں کی ماں ڈی ایس پی کی بیوی جاں بحق اور ڈی ایس پی شوکت علی، حاجی اکرم، نوید احمد، رشیدہ بی بی اور زبیدہ بی بی زخمی ہو گئے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او سٹی نے بتایا کہ  جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -