مصنف، ادیب اور ماہر ابلاغیات عبدالستار چودھری انتقال کر گئے

 مصنف، ادیب اور ماہر ابلاغیات عبدالستار چودھری انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹاف رپورٹر)روزنامہ ”پاکستان“ لاہور کے چیف نیوز ایڈیٹر میاں ہارون رشید کے سسر، معروف مصنف، ادیب اور ماہر ابلاغیات عبدالستار چودھری کو گزشتہ روز پی اے ایف کالونی لاہور کینٹ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔وہ کچھ عرصے سے علیل اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم کی عمر 84برس تھی جو طویل عرصہ تک ملک کے مختلف میڈیا ہاؤسز میں خدمات انجام دیتے رہے۔ پی اے ایف کالونی کی مین جامع مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ ان کے فرزند طاہر چوہدری نے پڑھائی۔جس میں روزنامہ ”پاکستان“ کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی،جوائنٹ ایڈیٹر نعیم مصطفےٰ، ڈپٹی ایڈیٹر میاں اشفاق انجم، نیوز ایڈیٹر عباس تبسم، چیف رپورٹر جاوید اقبال، سٹی ایڈیٹر عمران نواز، محمد بشیراحمد،ندیم ہاشمی،یونس باٹھ،حاجی اجمل،جمیل چشتی، ڈاکٹر عابد کمالوی،مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔عبدالستار چودھری طویل عرصہ تک روزنامہ ”جنگ“ سے منسلک رہے اور انہیں ”جنگ“ پبلشرز کے بانی اراکین میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔وہ ”خبریں“ پبلشنگ میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ان کے شاگردوں کی ایک بڑی تعداد مختلف اخبارات اور چینلز سے وابستہ ہے۔مرحوم کی رسم قل آج جمعتہ المبارک 6مئی کو صبح 7بجے مین جامع مسجد پی اے ایف کالونی اے بلاک بالمقابل عسکری 9 لاہور کینٹ ادا کی جائے گی۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔
 عبدالستار چودھری 

مزید :

صفحہ آخر -