نارا کینال کے نہروں پر رینجرز کو مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری

نارا کینال کے نہروں پر رینجرز کو مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ سندھ نے پانی چوری روکنے کے لئے نارا کینال کے نہروں پر رینجرز کو مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے ڈائریکٹر نارا کینال کی درخواست پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو لیٹر بھیج دیا۔آبپاشی حکام نے نارا کینال کے علاقے بالخصوص جمرا، مٹھرا اور تھر ڈویژن میں غیر مجاز اور زبردستی پانی کے موڑ اور چوری کے واقعات کی اطلاع دی ہے۔متعلقہ حکام اور محکمہ آبپاشی اور اس سے منسلک دفاتر کے عملے کو  ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے شکایت ہے.مانیٹرنگ ٹیم پر مجرمانہ حملے کا واقعہ بھی مذکورہ خط میں تفصیل سے بیان کیا گیاہے.رینجرز کے دستوں کو علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے میں مقامی پولیس اور سول انتظامیہ کو مدد فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا جائے.

مزید :

صفحہ اول -